Spiritual Healing
سوال: میری نانی جان کو تین سال سے پیٹ میں درد کی شکایت
ہے۔ درد ناف کے اوپر نیچے دونوں جگہ ہوتا ہے۔ دنیا جہان کا علاج کروایا ہے مگر کسی
بھی ڈاکٹر، حکیم کی سمجھ میں مرض نہیں آ رہا ہے۔ ایکسرے رپورٹ مکمل طور پر صاف اور
واضح ہیں۔ ہر چیز اپنی جگہ اچھی طرح کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر، حکیم، عامل، مولوی، ملا
جس نے جو بتایا سب کچھ کیا اور کر رہے ہیں۔ مگر درد اپنی جگہ قائم ہے۔ درد بھی ایسا
ہے کہ چلنے پھرنے سے محتاج ہیں۔ تکلیف کی شدت سے جسم کی جان نکل جاتی ہے۔
آپ کو خدا اور رسول کا واسطہ کوئی ایسا وظیفہ
جلد از جلد عنایت کر دیں جس کے پڑھنے سے میری نانی جان جلد از جلد ٹھیک و تندرست ہو
جائیں اور یہ تکلیف ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔
جواب: ریاحین ماء 12خانوں میں لکھ کر زرد شعاعوں
کے پانی 2اونس سے دھو کر دونوں وقت کھانے سے قبل پلائیں۔ پیلی سرسوں کا تیل نیم گرم
کر کے ناف کے چاروں طرف ہلکے ہاتھ سے دس منٹ صبح دس منٹ رات کو مالش کریں۔ انشاء اللہ
تعالیٰ مرض پوری طرح ختم ہو جائے گی۔
بسم الله الرحمن الرحيم
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |
رِيَاْحِيْنَ
مَاءٍ |