Spiritual Healing

“پھیپھڑے میں پانی”

سوال:  خواجہ صاحب! میں آپ کے پاس ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج ہوں۔ مرض یہ ہے کہ میرے پھیپھڑے میں پانی بھر گیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کے کہنے پر پانی نکلوایا۔ مگر یہ پانی مسلسل بنتا رہتا ہے جس کی وجہ سے میں سخت پریشانی میں مبتلا ہوں۔ ڈاکٹر حضرات کا یہ کہنا ہے کہ پھیپھڑا چپک گیا ہے اور جب تک یہ اپنی اصلی حالت میں نہیں آ جاتا پانی بنتا رہے گا۔

خواجہ صاحب! آپ کا تجویز کردہ علاج میں باقاعدگی سے کر رہی ہوں۔ آپ کے علاج کے دوران کبھی تو میں اپنے آپ کو بہت اچھا محسوس کرتی ہوں۔ سانس پھولنے میں بہت کمی ہو گئی ہے۔ مگر بعض اوقات مجھے پانی ہلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ آپ کی کتاب رنگ و روشنی میں ، میں نے پڑھا ہے کہ آپ نے ایک ڈاکٹر صاحب کی بیوی کا علاج کیا جنہیں بالکل ایسا ہی مرض تھا اور وہ بالکل صحت یاب ہو گئیں۔

ڈاکٹر حضرات نے تو مجھے یہ کہہ کر مایوس کر دیا تھا کہ اس مرض کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن آپ کے علاج کے دوران میرا ذہن یہ بات مان رہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہو جاؤں گی۔

جواب: نیلی شعاعوں کا تیل سینہ اور کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ دائروں میں دس منٹ رات کو مالش کریں۔ جب بھی پانی پئیں۔ ایک مرتبہ سورہ یوسف کی آیت آلرٰتِلْکَ اٰیٰاتُ اَلکِتَابِ الْمُبِیْنِ۔ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ تین مہینے کا علاج ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی