Spiritual Healing

پپوٹے اٹھا کر دیکھنا پڑتا ہے

سوال:  آپ کے پاس ضرور میری آنکھوں کا علاج ہو گا۔ میری آنکھیں پیدائشی طور پر ایسی ہیں کہ پپوٹے اوپر نہیں اٹھتے بینائی بالکل ٹھیک ہے۔ چاند کی روشنی میں پڑھ لیتی ہوں۔ آنکھ دیکھنے میں بالکل ٹھیک لگتی ہے مگر جب اوپر دیکھتی ہوں تو منہ اٹھا کر دیکھنا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ ہاتھ سے پپوٹے اٹھا کر کسی چیز کو دیکھنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر آپریشن کی رائے دیتے ہیں لیکن یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بہت نازک آپریشن ہے۔ خدا کے لئے کوئی علاج تجویز کریں تا کہ میں خدا کی عظیم نعمت سے مالا مال ہو جاؤں۔

جواب: صاف شدہ کالے چنے چکی پر بھیج کر باریک آٹا پسوا لیں ۔ اس آٹے کی روٹی پکا کر صبح، دوپہر، شام ایک روٹی مکھن یا کریم لگا کر کھا لیں۔ تین ہفتوں میں نمایاں فرق محسوس ہو جائے گا لیکن تین مہینے تک چنے کی روٹی کھایا کریں۔ انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی