Spiritual Healing

پسند کی شادی

سوال:  میرے دل میں ایک طوفان برپا ہے۔ کوئی میرا نہیں ہے۔ یہ جہاں میرے لئے اندھیر ہو گیا ہے۔ خواجہ صاحب! میں ایک شخص کو پسند کرتی ہوں۔ وہ میری پہلی اور آخری خواہش ہے۔ خدارا مجھے کوئی ایسی دعا بتائیں جس سے اس کے اور میرے گھر کے لوگوں کے پتھر دل موم ہو جائیں۔ اور میں عزت و آبرو کے ساتھ اس کی ہو جاؤں۔

جواب: رات کو سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد سو مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالَہ ُپڑھ کر کسی سے بات کئے بغیر بستر پر چلی جائیں اور ان صاحب کا تصور کرتے ہوئے سو جائیں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ ناغہ کے دن شمار کر کے بعد کو پورے کر لیں۔ البتہ تصور ناغہ کے دنوں میں بھی کر سکتی ہیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی