Spiritual Healing

نسوانی حسن

سوال:  بابا جان! امید ہے کہ آپ اچھے ہوں گے۔ میں ایک ایسا مسئلہ لے کر حاضر ہوں جس سے آج کل بہت سی لڑکیاں پریشان ہیں وہ یہ ہے کہ لڑکیوں میں نسوانی حسن کی کمی۔ آپ سے گزارش ہے کہ تین چار ایسے گھریلو نسخہ لکھ دیں جس سے جسمانی ابھار جلد موزوں ہو جائیں۔ اس سے سینکڑوں لڑکیوں کا بھلا ہو گا جو شرم کی وجہ سے کسی کو اپنی پرابلم بتا بھی نہیں سکتیں۔ نہ بازار سے کوئی ایسی کریم خرید سکتی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ کی کتاب روحانی علاج میں جو وظیفہ ہے کیا وہ بغیر پنیر کے استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایسی چیز ہے جو مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ دستیاب بھی نہیں ہوتی۔

جواب: روحانی علاج میں جو وظیفہ بتایا گیا ہے۔ وہ پنیر استعمال کئے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ غذاؤں میں نشاستہ دار چیزیں زیادہ کھائیں۔ آج کل آم کا موسم ہے۔ پوری فصل آم کھانے کے بعد دودھ پیجئے اور آم کی گٹھلی پانی میں سنگھاڑے کی طرح پکا کر گٹھلی کے اندر کی گری کھانے سے بھی نسوانی حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی