نارنجی مراقبہ
سوال: مسئلہ یہ ہے کہ مجھ میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔ میں
چاہتی ہوں کہ مجھ میں مستقل مزاجی آ جائے۔ دوسرے یہ کہ ہر شخص سے خواہ وہ دوست ہو یا
دشمن رشتہ دار ہو یا غیر ہر کسی کے ساتھ بہت خوش اخلاقی سے بات کرتی ہوں۔ مگر جب کوئی
مجھ سے ہنس کر بات کرتا ہے تو ایسا لگتا ہے یہ سب بناوٹ ہے۔ یہ ہمدردی یا محبت صرف
اس لئے جتا رہا ہے کہ میں نے اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے جبکہ ایسی کوئی بات نہیں
ہوتی۔ خدا سے بہت زیادہ محبت کا دعویٰ نہیں کرتی مگر اس کو یاد بہت کرتی ہوں۔ نماز،
روزہ، قرآن شریف پابندی سے پڑھتی ہوں اور ان چیزوں کا خاص خیال رکھتی ہوں۔ مگر پھر
بھی خود کو بہت گناہ گار سمجھتی ہوں کوئی نیکی کا کام ہو تو سو دفعہ سوچتی ہوں کہ یہ
کام میں کر بھی سکوں گی یا نہیں۔ آپ مجھے مراقبہ کرنے کی اجازت دے دیں اور یہ بھی بتا
دیں کہ مراقبہ کس طرح کیا جاتا ہے۔
جواب: چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے وضو اور بغیر
وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ اور رات کو سوتے وقت ایک بار یا رب الرحیم پڑھ کر آنکھیں
بند کر کے نماز کی طرح بیٹھ جائیں اور یہ تصور کریں کہ نارنجی رنگ کی روشنی کی ایک
لہر آپ کے سر کے بیچ میں داخل ہو کر دماغ میں جذب ہو رہی ہے۔ یہ عمل روزانہ دس منٹ
تک کریں۔ دونوں وقت کھانے کے بعد کوئی میٹھی چیز ضرور کھائیں۔ مراقبہ کے بعد بات کئے
بغیر سو جائیں۔