موت اور خوشی کی لہر
سوال: مجھے کوئی روحانی طریقہ بتایئے کہ میں عام انسانوں
کی طرح خوشحال زندگی گزاروں۔ میں دو بچوں کی ماں ہوں۔ نماز بھی باقاعدگی سے پڑھتی ہوں
مجھے کسی قسم کا کوئی دکھ نہیں پھر بھی میں اپنی عادتوں کی وجہ سے ہر وقت اداس اور
پریشان رہتی ہوں۔ میں ہر کسی سے حسد کرتی ہوں۔ چغل خور ہوں، بغض، کینہ، جلن، غصہ میری
عادت بن گئی ہے۔ کسی کو خوش دیکھ کر خوشی نہیں کرتی۔ ہر وقت اکیلی رہتی ہوں۔ کوئی مرتا
تو میرے اندر خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ میں کھل کر کسی سے بات نہیں کر سکتی۔ کوئی اچانک
آواز دے تو دل دھڑکنے لگتا ہے۔ انتظار بالکل نہیں کر سکتی۔ زندگی کا ایک ایک دن گن
گن کر گزارتی ہوں۔ عام لڑکیوں کی طرح نہ مذاق کر سکتی ہوں اور نہ برداشت کر سکتی ہوں۔
کوئی کسی کی تعریف کرتا ہے تو مجھے اذیت ہوتی ہے جبکہ میرا اس شخص سے کوئی تعلق بھی
نہیں ہوتا۔ آپ میرا علاج کریں آپ کے لئے اگر دعا نہیں تو بددعا بھی نہیں کروں گی۔
جواب:
اسٹین لیس اسٹیل کا ایک پیالہ لے کر صبح اندھیرے میں اور رات کو سوتے وقت چمچہ سے
بجائیں۔ اسٹین لیس اسٹیل کے کٹورے پر تھوڑا سا پانی بھی ڈال لیا کریں۔ چمچہ سے جلترنگ
کا ساز روزانہ دونوں وقت دس دس منٹ تک بجائیں۔ جس وقت آپ یہ ساز بجائیں آپ کے علاوہ
کمرے میں کوئی نہ ہو۔ سونے سے پہلے کھلے آسمان کے نیچے لیٹ کر ستارے دیکھا کریں۔ ستارے
دیکھتے وقت گردن گھماتی رہیں ایک جگہ ٹکٹکی باندھ کر نہ دیکھیں۔ یہ عمل تین ماہ تک
کریں۔ نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے دو اونس صبح اور شام پی لیا کریں۔ اس عمل کو
آپ 21یوم تک کریں۔