Spiritual Healing

مسلسل بیماری

سوال:  میں اپنی تکلیف کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلسل بیمار رہتی ہوں۔ پہلے میرا رنگ سفید تھا اب گندمی ہو گیا ہے۔ جسم ہر وقت گرم رہتا ہے اور میرے ہاتھ پیر گرم رہتے ہیں۔ رات کو سونا مشکل ہو جاتا ہے۔ گھبراہٹ ہوتی ہے پھر میں ہاتھوں پر اور پیروں پر پانی ڈالتی ہوں تو سکون ملتا ہے۔ سردیوں میں بھی پیر باہر نکال کر سوتی ہوں یا پھر پانی سے دھوتی ہوں۔ کمر میں درد ہوتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ جی چاہتا ہے کہ سخت چیز پر لیٹی رہوں۔ پوری ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف نہیں ہے۔ گردن سے ایک بالشت پر تکلیف ہے۔ ایکسرے کروایا تو کچھ نہیں نکلا۔ میری عادت تھوڑا جھک کر بیٹھنے کی نہیں تھی۔ اب کچھ عرصے سے جھک کر بیٹھنے کی عادت ہو گئی ہے۔ سیدھے بیٹھنے میں مزہ نہیں آتا۔ یہ عادت میں نے کسی کو دیکھ کر ڈالی ہے۔ صبح کے وقت تھوک آتا ہے۔

جواب: آپ کے مرض کی بنیاد نظام ہضم کی خرابی اور قبض ہے۔ نظام ہضم اور قبض صحیح ہونے کے بعد بیان کردہ ساری بیماریاں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ رنگ و روشنی سے علاج کے طریقہ پر صبح شام نیلی روشنیوں کا پانی ، کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کا پانی 2, 2اونس پئیں۔ رات کو سوتے وقت پانچ عدد روزانہ دودھ میں پکا کر انجیر کھائیں۔ کھانوں میں چکنائی سے پرہیز کریں۔ دانتوں میں پائیوریا کے اثرات شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاج کی طرف بھی پوری توجہ دیں۔ کثر ت سے وضو یا بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی