لڑکے کا خیال
سوال: آپ لوگوں کے مسائل کا حل بتاتے ہیں اور فیس بھی نہیں
لیتے۔ میں آٹھویں جماعت کا اسٹوڈنٹ تھی۔ میرے دل میں شادی کا خیال آیا۔ اس کے بعد سے
میرا ذہن تعلیم کی طرف سے ہٹ گیا۔ اب ہر وقت دھیان اسی طرف رہتا ہے۔ میں تعلیم کی طرف
توجہ دینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن جب کتابیں لے کر بیٹھتی ہوں تو آنکھوں کے سامنے اس
لڑکے کی تصویر آ جاتی ہے۔
آپ سے التجا ہے کہ مجھے ایسا عمل بتا دیں کہ
میرا ذہن تعلیم کی طرف مائل ہو جائے اور میرا دل بھی صاف ہو جائے تا کہ میں اپنا مستقبل
سنوار سکوں۔
جواب: قد آدم آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر بار
بار آنکھیں جھپکائیں۔ یہ عمل دن کے وقت پانچ منٹ تک بلاناغہ اکیس روز تک کریں۔ لڑکی
کا خیال دل سے نکل جائے گا۔