Spiritual Healing

غلط باتیں سنا دیتی ہوں

سوال:  مجھے اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرا دل پھٹ رہا ہے، سر گھوم رہا ہے اور اس کے ساتھ بے انتہا غصہ آ جاتا ہے۔ مجھے یہ بھی احساس نہیں رہتا کہ میرے والد صاحب ہیں یا میری پھوپھی، اس قدر غلط باتیں انہیں سنا دیتی ہوں کہ میں خود اسے پسند نہیں کرتی۔ ابھی کل کی بات ہے کہ بابا سے ناراض ہو کر میری یہی کیفیت ہو گئی اور غصے میں، میں نے اپنے ابو کو گھر سے نکال دیا۔

بابا میں اتنی حیادار تھی کہ کبھی اپنے والدصاحب سے اونچی آواز میں بات نہیں کرتی تھی۔ امی رو دیتی تھیں تو میں انہیں تسلی دیتی تھی لیکن اب نجانے کیا ہو گیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ کسی نے جادو کر دیا ہے لیکن ہم نہ صاحب حیثیت ہیں۔ نہ اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ پھر ہمارے اوپر کوئی کیا جادو کرائے گا۔ میرے ددھیال والوں کا اور میرے ابو کا رویہ بھی ہم سے صحیح نہیں ہے۔ ابو دوسری شادی کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے شمال رخ لکڑی کی چوکی پر بیٹھ کر وضو کریں اور مصلیٰ پر قبلہ رخ بیٹھ کر تین سو مرتبہ یا وھاب پڑھ کر دس منٹ تک عرش کا تصور کریں اور معاملات سدھرنے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت نوے دن ہے۔ یہ عمل ناغہ کے دنوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی