Spiritual Healing

غصہ آتش فشاں ہے

سوال:  غصہ سے آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔ دل میں بے چینی اور گھبراہٹ ہونے لگتی ہیں۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں۔ سوچنے اور سمجھنے کی ساری قوت ختم ہو جاتی ہے۔ جی چاہتا ہے سامنے والے کو ذلیل کروں۔ ہر طرح کا نقصان پہنچاؤں۔ غصہ میں حد سے زیادہ بدتمیزی کر جاتی ہوں۔ ماں بہن جو اتنی عظیم ہستیاں ہیں ان کو گالی بکتی ہوں۔ بابا جان! خدا کے لئے مجھے اس لعنت سے بچا لیجئے۔ میں خدا کے بندوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتی۔ ان کو گالیاں دینا نہیں چاہتی۔ خدا کی طرح اس کے بندوں سے پیار کرنا چاہتی ہوں۔ یہ جانتی ہوں کہ غصہ آتش فشاں ہے اور شاید مجھے بھی آگ کی طرف لے جائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے معاف فرمائیں۔

جواب: صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے ایک بار یا ودود پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں اور جب بھی غصہ آئے پانی کے گلاس پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ یا ودود پڑھ کر شمال رخ بیٹھ کر پی لیا کریں۔ چالیس روز عمل کر لیجئے۔ آپ کے اندر سے انشاء اللہ غصہ نکل جائے گا۔


Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی