شوہر کی طرف پُشت
سوال: آج کل میں سخت پریشان ہوں۔ میرے شوہر پاکستان میں
ایک کمپنی میں جنرل منیجر تھے اور انہوں نے اپنی سیکرٹری‘ ایک غیر مسلم عورت سے تعلقات
بڑھا لئے۔ اس بات کا دفتر میں لوگوں کو پتہ چلا تو مجھے ہر طرف سے فون آنے لگے کہ تم
کیسی عورت ہو، اپنے شوہر کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔ میں نے ان کو بہت کچھ سمجھایا کہ
آپ کے بچے بڑے ہو گئے ہیں۔ یہ سب ٹھیک نہیں ہے جو آپ کر رہے ہیں۔ عزیز رشتہ دار کیا
کہیں گے۔ شرم کریں۔ تو میرے شوہر نوکری چھوڑ کر ملک سے باہر چلے آئے۔ سوچا تھا کہ اب
میری زندگی کے دن اچھے گزریں گے۔ لیکن یہاں کے حالات ایسے ہیں کہ میں لکھنا بھی چاہتی
ہوں تو میرا ہاتھ کپکپا جاتا ہے۔ رات دن میری آنکھیں بھیگی رہتی ہیں۔ دل اداس اور بے
چین رہتا ہے اور شوہر اس عورت کے خطوں اور ٹیلی فون سے دل بہلاتے ہیں۔ مجھ سے سخت نفرت
کرنے لگے ہیں۔ یہاں ویسے بھی ماحول آزادانہ ہے۔ خدا کے واسطے کوئی چیز پڑھنے کو بتائیں۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو
سونے سے پہلے 300بار یا مقتدر پڑھ کر شوہر کے خیال میں آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں
اور پندرہ منٹ تک بیٹھی رہیں اور پھر شوہر کی طرف پشت کر کے سو جائیں۔ عمل کی مدت دو
ماہ دو دن ہے۔