شوہر نے آنکھیں بدل لیں
سوال: میرے شوہر بہت اچھے تھے۔ مجھے چاہتے بھی بہت تھے
لیکن جب سے خدا نے مجھے ماں بنایا ہے ان کا رویہ میرے ساتھ پہلے جیسا نہیں رہا۔ میں
انہیں اس لئے برا نہیں کہوں گی کہ یہ بات شریعت کے خلاف ہے۔ ماں بننے سے پہلے شوہر
میرا اتنا خیال رکھتے تھے کہ گھر کا سارا کام خود انجام دیتے تھے۔ یہاں تک کہ مجھے
کھانا پکا کر کھلاتے تھے۔ اب نہیں معلوم انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ میرا پہلے جیسا
خیال نہیں رکھتے۔ ذرا ذرا سی بات پر ناراض ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ مجھے اپنے شوہر سے
بے پناہ محبت ہے اور میں ان کے لئے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں۔ میں چاہتی
ہوں کہ میرے شوہر ویسے ہی ہو جائیں جیسے پہلے تھے۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو
سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سو مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ
اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں۔ آنکھیں بند کر
کے اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں اور یہ توقع اپنے ذہن سے نکال دیں کہ شوہر
آپ کو کھانا پکا کر کھلائیں۔ دانشوروں کا قول ہے کہ خوش ذائقہ اور لذیذ کھانا مرد کی
سب سے بڑی کمزوری ہے۔ آپ اچھے اچھے کھانے پکا کر اپنے شوہر کے سامنے رکھیں اور کبھی
کبھی انہیں اپنے ہاتھ سے لقمے بنا کر کھلائیں۔ اس عمل سے محبت بڑھتی ہے۔