Spiritual Healing

شادی کرنا چاہتی ہوں

سوال:  میری عمر 21سال ہے اور میں اپنے ماموں زاد بھائی سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41بار سورہ اخلاص پڑھ کر مقصد پورا ہونے کی دعا کریں۔ ہر جمعرات کو دو روپے خیرات کریں۔ چلتے پھرتے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ بیگمات جو اپنے شوہروں کے مزاج میں تبدیلی لانا چاہتی ہیں یہی سورہ پڑھ کر شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جایا کریں۔ حسب منشاء شادی کے لئے سورہ اخلاص 41بار پڑھ کر دس منٹ تک عرش کا تصور کریں اور دعا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی