Spiritual Healing

شادی کا کھانا

سوال:  میں پہلے بھی آپ کے مشوروں سے استفادہ کر چکی ہوں اور اب پھر ایک مسئلہ لے کر حاضر ہوں۔ مسئلہ کچھ یوں کہ ہمارے مالی حالات اچھے نہیں ہیں۔

میرے والدصاحب ضعیف ہیں اور بیمار رہتے ہیں۔ والدہ وفات پا چکی ہیں۔ ہم چار بہن بھائی ہیں۔ دو بہنیں بڑی اور دو بھائی چھوٹے ہیں۔ اب ایک کمپنی میں فورمین ہیں لیکن مستقل نوکری نہیں ملتی بلکہ ہر دو چار مہینوں کے بعد چھوٹ جاتی ہے اور پھر چار پانچ مہینوں بعد لگتی ہے۔

میری باجی کی شادی ڈھائی سال قبل ہوئی تھی اس کی شادی کا قرض اب تک باقی ہے۔ میری بھی منگنی ہو گئی ہے۔ ہمارے پاس اتنا بھی نہیں ہے کہ میری شادی پر کھانے کا خرچ ہو سکے۔ بیٹی کو خالی ہاتھ تو رخصت نہیں کر سکتے۔ کوئی قرض دینے والا بھی نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس سے ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں۔ دعا بھی کریں براہ کرم ہمارے حالات کی بہتری کے لئے۔ ہم نے ہوش سنبھالنے سے اب تک بہتر حالات نہیں دیکھے۔ ہمیشہ تنگ دستی سے ہی گزر بسر ہوتی آئی ہے۔

جواب: ایک بار درود شریف، درود خضری، ایک بار آیت کریمہ اور ایک بار درود شریف درود خضری صَلَّی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلیٰ حَبِِیْبِہٖ مُحَمَّدَّ وَسَلَّمُ پڑھ کر دعا کی طرح ہاتھ باندھ کر پھونک ماریں اور چہرہ پر ہاتھ پھیر لیں۔ اسی طرح 100دفعہ پڑھیں اور ایک سو مرتبہ چہرہ پر پھیریں۔ آنکھیں بند کر کے عرش کا تصور کر کے دعا کریں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔چالیس روز یہ عمل کرنے کے بعد چھوڑ دیں۔ اتنی رقم انشاء اللہ آپ کو مل جائے گی جس سے قرض کی ادائیگی اور آپ کی شادی ہو جائے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی