Spiritual Healing

سولہ جھٹکے

سوال:  میرے تمام جسم میں گردن، ریڑھ کی ہڈی اور کولہے میں درد رہتا ہے۔ سر سے لے کر پاؤں تک انگوٹھے تک درد ہوتا رہتا ہے۔ گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر اٹھنا بیٹھنا پڑتا ہے۔ پہلے آپ نے چالیس دن تک سورہ فلق تین وقت پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینے کو کہا تھا جس سے میں ٹھیک ہو گئی تھی۔ اب دوبارہ ایک رات دو بجے اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ دل میں درد ہونے لگا۔ ایک دن سولہ جھٹکے لگے۔ بائیں بازو کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی۔ کچھ کھانے سے فوراً قے ہو جاتی ہے۔ ایک سیکنڈ کے اندر پورا جسم بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور پھر دوسرے ہی لمحے برف ہو جاتا ہے۔

جواب: آپ کو پرانے نزلہ اور معدہ کے نظام میں خرابی کی شکایت ہے۔ اس لئے آپ کروموپیتھی سے علاج کریں۔

روزانہ آدھا گلاس موسمی کا جوس پئیں۔

صبح شام نارنجی شعاعوں کا پانی

دوپہر۔ زرد شعاعوں کا پانی

سوتے وقت۔ نیلی شعاعوں کا پانی

2 , 2اونس پئیں۔

کھانوں میں چکنائیوں سے پرہیز کریں۔ صرف زیتون کا تیل استعمال کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی