Spiritual Healing

سخت سردی اورگرمی‘ رنگ سیاہ ہو جاتا ہے

سوال:  عرض ہے کہ تقریباً تین سال پہلے تیسرے بچے کی پیدائش پر میرے چہرے پر جھائیاں پڑ گئیں۔ جھائیاں رخساروں کی ہڈیوں پر ہیں جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوں۔ کہیں آنے جانے اور کسی سے ملنے سے طبیعت گھبراتی ہے۔ نیز یہ کہ پہلے میرا رنگ بھی بہت صاف تھا مگر اب سانولا ہو گیا ہے۔ سخت گرمی اور سخت سردی میں بالکل سیاہ پڑ جاتا ہے۔ میں اکثر اخباروں اور رسالوں کے نسخے استعمال کرتی ہوں مگر فائدہ نہیں ہوتا۔جھائیاں ہلکی تو پڑ جاتی ہیں مگر بالکل نہیں جاتیں۔ امید ہے آپ کوئی ایسا علاج بتائیں گے جس سے میری پریشانی دور ہو جائے۔

جواب: ایک فصل سویا کا ساگ کھا لیجئے۔ کچا، سبزی پکا کر، سویا کا ساگ بغیر نمک مرچ کی سل پر پیس کراور نچوڑ کر اس کا پانی۔ مطلب یہ ہے کہ آپ جس طرح بھی آسانی سے استعمال کر سکیں۔ چھ ماہ تک سویا کا ساگ استعمال کر لیں۔انشاء اللہ چہرے کی جھائیاں ختم ہو جائیں گی اور رنگ سرخ و سفید ہو جائے گا۔ چہرے میں کشش پیدا ہو جائے گی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی