Spiritual Healing

زیتون کا تیل

سوال:  شاید آپ کو میرا مسئلہ کوئی معمولی لگے مگر آپ یقین کریں اس نے میرا ذہنی سکون برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ میری عمر 22سال ہے۔ جسمانی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ مگر میری بائیں چھاتی دائیں چھاتی سے چھوٹی ہے۔ جس کی وجہ سے سخت احساس کمتری کی شکار ہوں۔ دوسری لڑکیوں کے سامنے تو یہ احساس اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

خواجہ صاحب!میں اس وجہ سے بے انتہا پریشان رہتی ہوں۔ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی۔ خدا اور آپ کی ذات سے امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے۔ میرے لئے کوئی روحانی علاج تجویز فرما دیں تا کہ سینہ کے اوپر دونوں رخ ایک جیسے ہو جائیں ۔میں اپنی تمام تر دعاؤں کے ساتھ آپ کی شکر گزار ہوں گی اور آپ کا احسان تازندگی یاد رکھوں گی۔

جواب: یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ خواہ مخواہ احساس کمتری میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ شادی کے بعد قدرت جب بچوں کے لئے ماں کے سینے کو دسترخوان بناتی ہے تو یہ چھوٹی موٹی کمی خود بخود دور ہوجاتی ہے۔ اور یہ جو آپ دوسری لڑکیوں کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آپ کے پاس اس کا کیا ثبوت ہے کہ وہ لڑکیاں بھی صحت مند ہیں۔ رات کو زیتون کے تیل کی مالش کیا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی