Spiritual Healing

زرد روشنیاں اور گیارہ

سوال:  میری عمر 16سال ہے میں جب ریل گاڑی میں بیٹھتی ہوں الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ مرض مجھے بچپن سے ہی لاحق ہے۔ بس میں بھی الٹیاں آتی ہیں لیکن اس میں کچھ سفر کر لیتی ہوں لیکن گاڑی میں تو بیٹھنے کے ساتھ ہی الٹیاں آنے لگتی ہیں۔ اس وجہ سے میں کہیں آ جا بھی نہیں سکتی۔ بہت پریشان ہوں۔ ڈاکٹر دوا دیتے ہیں جس سے وقتی طور پر الٹیاں رک جاتی ہیں۔ کوئی علاج تجویز فرمائیں۔

جواب: صبح سورج نکلنے سے قبل کسی لکڑی کی چوکی یا تخت پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور آہستہ آہستہ سانس اندر کھینچتے ہوئے یہ تصور کریں کہ فضا سے زرد رنگ کی روشنیاں آپ کے اندر جذب ہو رہی ہیں جب سینہ ہوا سے بھر جائے تو آہستہ آہستہ سانس کو بغیر روکے نتھنوں کے ذریعے خارج کر دیں۔ اس طرح سات چکر کریں اور پھر بڑھا کر نوکر دیں اور پھر گیارہ گیارہ چکروں کو معمول بنا لیں۔

صبح و شام ایک ایک چمچہ خالص شہد کا لے کر اس پر ایک بار (اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ)پڑھ کر دم کر کے استعمال کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی