Spiritual Healing

جگر کا متاثر ہونا

سوال:  میں عرصہ دس سال سے نزلہ کی مریضہ ہوں۔ اس کی وجہ سے مجھے سانس لینے میں بے حد تکلیف ہوتی ہے۔ میں نقریباً 3سال ہسپتال میں وقفہ وقفہ سے رہی ہوں۔ ڈاکٹروں نے مجھے اینٹی بائیوٹک دوائیں زیادہ استعمال کرائی ہیں جس کی وجہ سے میرے ہاتھ پیروں میں ورم آ گیا ہے۔ میری اس بیماری کی وجہ سے میرے گھر والے اور خاص کر میرے شوہر ناراض رہتے ہیں۔ مہربانی کر کے اس کا حل بتائیں۔

جواب: زیادہ حدت، معدہ اور جگر کی مسلسل خرابی سے آپ نزلے کی مریضہ بن گئی ہیں۔ سینے کے اوپر بلغم کی تہیں جمی ہوئی ہیں کیونکہ علاج صحیح نہیں ہوا اور آپ نے اینٹی بایوٹک دوائیں زیادہ استعمال کی ہیں اس لیے اعصابی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ہاتھ پیروں پر ورم آنے کی وجہ ایک تو جگر میں خرابی ہے اور دوسرے تیز دواؤں کا ردعمل ہے۔ آپ کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ہر قسم کی دوائیں کھانا چھوڑ دیں۔ جیسے ہی تیز دواؤں کا ری ایکشن ختم ہوگا، آپ کی صحت بحال ہوتی چلی جائے گی۔ اس پرہیز کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کریں۔ وہ یہ ہے:

تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زردے کے رنگ اور عرق گلاب سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 9مرتبہ یَا فَارِقُ لکھ کر ایک پلیٹ صبح نہار منہ، ایک شام اور ایک رات کو سونے سے پہلے پانی سے دھو کر پئیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی