Spiritual Healing
اگلے مہینے میری شادی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ شوہر شب عروسی میں ہی مجھ سے
منہ پھیر لیں۔ اس کے علاوہ بڑے بھائی کی بے راہ روی اور بری صحبت نے اسے برا بنا دیا
ہے۔ اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر اسے ہر وقت زیادہ سے زیادہ پیسے کا لالچ رہتا ہے اور
خاص کر امی جان کو بہت دکھ دیتا ہے۔
جواب: شادی کے بعد انشاء اللہ یہ دانے خود
بخود ختم ہو جائیں گے۔ زیادہ فکر اور تردد نہ کریں۔ شوہر بہت چاہنے والے اور اچھی طبیعت
کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ اپنی والدہ سے کہیں
کہ رات کو عشاء کے بعد تین سو مرتبہ بل هو قرآنٌ مجيد ،
في لوحٍ محفوظ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شوہر آپ کی
عزت کرے گا۔