تھوڑا سا وقت
سوال: ہر طرح سے مایوس ہونے کے بعد آپ کی محفل میں حاضری
دے رہی ہوں۔ میں جانتی ہوں سینکڑوں پریشان حال بندے آپ کے مشوروں پر عمل کر کے پرسکون
زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ کا وقت قیمتی ہے لیکن اپنی اس دکھی بیٹی کے لئے تھوڑا سا وقت
ضرور نکال لیجئے۔ بتاتے ہوئے شرم بھی آ رہی ہے مگر بیٹی سمجھتے ہوئے معاف کر دیجئے
گا۔ میری عمر 18سال ہے۔ تقریباً دو تین سال سے میں ایک بہت ہی گندی اور بری عادت میں
مبتلا ہوں۔ میں نے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش کی۔ مگر کوئی فائدہ حاصل
نہیں ہوا۔ اس تباہ کن عادت کی وجہ سے میں کئی بیماریوں میں مبتلا ہو گئی ہوں مثلاً
لیکیوریا، ایام کی بے قاعدگی، معدے کی خرابی، چہرے پر مہاسے کیل اور بال، سستی ، سر
درد، جسم میں درد، ڈراؤنے خواب، گندے اور غلیظ خواب نظر آنا، سر سے پاؤں تک بیماریوں
کی ایک گٹھڑی ہوں۔ نماز کے دوران بھی غلیظ خیالات آنے لگتے ہیں۔ خیالات اس قدر گندے
ہوتے ہیں کہ مجھے خود سے شرم آنے لگتی ہے۔
جواب: برے کردار کی سہیلیوں سے قطع تعلق کر
لیں اور ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کرتی رہیں۔ رات کو سونے سے پہلے درود شریف (جتنا
دل چاہے) پڑھ کر سبز روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ ہر طرف سبز
روشنی پھیلی ہوئی ہے۔ ہرے بھرے درخت ہیں۔ بیلیں اور پھول ہیں۔ تلاب ہے۔ صاف شفاف موتی
جیسے پانی کا تالاب۔ نماز میں جو صورتیں تلاوت کریں ان کے معنی پر غور کریں۔