Spiritual Healing

توہمات سے نجات

سوال:  میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ مجھ سے نماز نہیں پڑھی جاتی۔ دراصل مجھے وہم بہت ہوتے ہیں اور نماز میں بھی مجھے وہم ہو گیا ہے۔ جب نیت کے لئے کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے وہم ہوتا ہے کہ اب مجھ سے نماز نہیں پڑھی جائے گی اور ہوتا بھی یہی ہے۔ میرے منہ سے نیت کے لئے الفاظ ہی نہیں نکلتے اور یوں میں گنہگار نماز پڑھنے سے محروم ہوں۔ خدا کے لئے مجھے بتایئے کہ میں نماز کیسے پڑھوں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح سکون سے نماز پڑھ سکوں۔ مجھ سے نماز نہیں پڑھی جاتی اسی غم میں مری جا رہی ہوں۔ خدارا مجھے کوئی علاج بتائیں تا کہ میں بھی ان وہموں کے بغیر اپنے رب کی عبادت کر سکوں۔

جواب: جس طرح بھی ہو، آپ کو اپنی طبیعت پر کتنا بھی جبر کرنا پڑے، فجر کی نماز باجماعت ادا کریں اور یہ عمل چالیس دن تک قائم رکھیں۔ انشاء اللہ پھر نماز قائم کرنے میں سستی نہیں ہو گی۔ نماز میں خیالات کی یلغار سے بچنے کے لئے کتاب روحانی علاج میں سے عمل کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی