Spiritual Healing
سوال: میں بہت زیادہ دبلی ہوں میرا جسم ایک ڈھانچے کی طرح
لگتا ہے اگر ذرا تنگ قمیض پہن لوں تو سینے کی ہڈیاں نظر آنے لگتی ہیں مجھے جو لڑکی
بھی دیکھتی ہے تو ہنسنے لگتی ہے۔ یہ ڈھانچہ کہاں سے آ گیا ہے میں کہیں جانے کے قابل
نہیں ہوں۔ سوچتی ہوں کہ اگر موٹی ہوتی تو لوگ اس طرح میرا مذاق نہیں اڑاتے۔ اس دبلے
پن میں میر اقد6فٹ ہے۔ میں نے ایکسرے کروائے خون ٹیسٹ کروایا، گوشت اور دودھ کو روزانہ
استعمال کرتی ہوں۔ خدا کے لئے مجھے ایسا نسخہ بتا دیجئے کہ میں موٹی ہو جاؤں۔
جواب: جس طرح چنے کی دال کا حلوہ بنتا ہے اس
ہی ترکیب سے ماش کی دال کا حلوہ پکا کر رکھ لیں اور روزانہ صبح و شام کھا لیا کریں۔
جسم فربہ ہو جائے گا۔ رات کو ایک چمچہ خالص شہد لے کر اس پر ایک بار (اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ)پڑھ کر دم کر کے استعمال کریں۔