Spiritual Healing

تعویذ گنڈے


سوال:  میری والدہ عرصہ دس سال سے سنگ رہنی جیسے مرض میں مبتلا ہیں۔ خون کے مروڑ آتے ہیں۔ ہم نے پاکستان کے بڑے بڑے ہسپتالوں اور بڑے بڑے ڈاکٹروں حکیموں سے علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اگر کبھی کچھ دن کے لئے فائدہ ہوا بھی تو وہ عارضی ثابت ہوا۔ تعویذ گنڈے بھی کروا کے دیکھ لئے۔

والدہ کو جوڑوں کا درد بھی شروع ہو گیا ہے۔ سارے جسم میں درد رہتا ہے۔ سوئیاں ایسی چبھتی ہوئی محسو س ہوتی ہیں۔ اب یہ کیفیت ہے کہ رات کے وقت جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور بالکل مردوں کی طرح اکڑ جاتا ہے۔

جواب: زرد رنگ کی صاف شفاف ولایتی شیشی میں پکا ہوا پانی بھر لیں اور مضبوط کاک لگادیں۔ شیشی کا اوپری چوتھائی حصہ خالی رہنا چاہئے۔ اس شیشی کو ایسی جگہ رکھیں جہاں صبح سے تین چار بجے شام تک دھوپ آتی ہو۔ شام کے وقت شیشی اٹھا لیں۔ اس پانی پر زردہ کا رنگ گھول کر روشنائی بنائیں اور اس روشنائی سے سفید چینی کی تین عدد پلیٹوں پر الگ الگ یہ نقش لکھیں۔



صبح ناشتہ سے پندرہ منٹ پہلے، دوپہر اور رات کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل ایک ایک پلیٹ دھوپ میں تیار شدہ پانی سے دھو کر والدہ صاحبہ کو پلائیں۔ کھانے میں بازار کا پسا ہوا نمک، بازار کے پسے ہوئے مصالحے ، تیز مصالحہ دار غذائیں، تلی ہوئی چیزیں، بڑا گوشت، باسی چیزیں، گڑ، تیل اور زمین کے اندر پیدا ہونے والی سبزیوں سے پرہیز کیا جائے۔

جن چیزوں کا استعمال فائدہ مند ہے یہ ہیں:

لہسن، ادرک، شلغم، پالک اور سرسوں کا ساگ، توری، کچنار وغیرہ۔ پھلوں میں آڑو، پستہ، جامن، سنگترہ وغیرہ فائدہ کرے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی