بےہوشی
سوال: پانچ سال قبل میں اپنے چچا کے گھر رہنے کے لئے گئی۔
وہاں شعبان کی 14تاریخ کو باہر چاندنی میں سو گئی۔ بدن تو دیوار کے سائے میں تھا۔ صر
ف چہرے اور سر پر چاند کی روشنی پڑ رہی تھی۔ اس رات میں بہت بے چین رہی۔ نیند جیسے
آنکھوں سے دور تھی ڈر لگ رہا تھا۔ صبح اٹھی تو سر، آنکھیں اور ٹانگیں درد سے پھٹ رہے
تھے اور گلے میں بھی درد تھا۔ دوسرے دن میں اپنے گھر آ گئی۔ وہاں دو دن کے بعد پھر
درد ہوا اور میں بیہوش ہو گئی۔ ہوش آنے کے بعد سردی سے بخار ہو گیا۔ بہت علاج کروایا۔
عاملوں سے دعائیں بھی کروائیں لیکن حال وہی رہا۔ سردی کے موسم میں درد اور بخار رہتا
ہے اور گرمی کے موسم میں بیہوش ہو جاتی ہوں۔ بہت کمزور ہو گئی ہوں، کسی کام میں دل
نہیں لگتا۔
جواب: علاج یہ ہے کہ مٹی کی کوری پلیٹ پر تین
بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّحِیْم یاَصَبُورُِ لکھ کر پانی سے دھو کر پئیں
۔ گیارہ دن تک علاج کر لینا کافی ہے۔