Spiritual Healing

بلڈ پریشرکی مریضہ

سوال:  میری امی بلڈ پریشر کی مریض ہیں۔ ان کی عمر تقریباً45سال ہے۔ ایک سال پہلے غلط دوائیوں کے استعمال سے دماغ پر اثر ہوا، وہ بہت بیمار ہو گئیں۔ سی ایم ایچ سے بہت علاج کروا رہے ہیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ ہر وقت پریشان اور سوچتی رہتی ہیں۔ حالانکہ گھر میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ رات کو نیند کی گولیاں بھی کھاتی ہیں لیکن نیند نہیں آتی اور ہر بات برداشت سے باہر ہے۔ سارے گھر والے پریشان ہیں۔ تین دفعہ دماغ کو کرنٹ بھی لگ چکا ہے پھر بھی کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ مجبور ہو کر آپ کو لکھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کوئی عمل یا حل بتا کر ہمیں مایوسی سے نجات دلائیں گے۔

جواب: کھانے کا سبز رنگ عرق گلاب میں گھول کر روشنائی بنالیں۔ مندرجہ ذیل نقش کاغذ پر لکھ کر فلیتہ(بتی) بنا لیں۔ اس بتی کو روئی میں لپیٹ کر اپنی امی کی چارپائی کے قریب جلائیں جب تک مرض سے نجات نہ ملے یہ علاج جاری رکھیں۔ فلیتہ چاہے روز بنائیں یا ایک ساتھ سارے بنا لیں۔

 

 

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

۹

 


Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی