Spiritual Healing

بال جھڑتے ہیں

سوال:  میں زندگی سے بہت مایوس ہو چکی ہوں۔ کبھی نماز باقاعدگی سے پڑھتی تھی اب کبھی کبھی پڑھتی ہوں۔ دعا تک نہیں مانگتی کہ میری دعا کہاں قبول ہو گی۔ معمولی شکل و صورت کی لڑکیوں کے لئے یہ دنیا جہنم سے کم نہیں۔ میں کبھی دعائیں مانگا کرتی تھی اب صرف موت مانگتی ہوں۔ خود کشی کا حوصلہ نہیں۔ جب تک خدا کو منظور ہے جینا پڑے گا۔ بہت سے مسائل ہیں صرف ایک مسئلہ لکھ رہی ہوں جس کی وجہ سے ساری رات نیند نہیں آتی سب کے سامنے جانے سے کتراتی ہوں۔ تقریباً دو سال پہلے تک میرے بال بالکل ٹھیک تھے پھر بال جھڑنا شروع ہو گئے۔ سامنے سے بال اتنے کم ہو گئے کہ سر میں بال جھڑنے سے دائرے بننا شروع ہو گئے ۔ اندر کے روگ تو انسان چھپا لیتا ہے کبھی کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتا۔ لیکن یہ کیسے چھپاؤں؟ یہ خط لکھتے وقت میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔ آج پہلی مرتبہ آپ کے سامنے اپنا دکھ بیان کیا ہے۔ لڑکیوں کے لئے چھوٹی چھوٹی باتیں عذاب بن جاتی ہیں۔ اس دنیا کی نظر میں مجھ میں پہلے ہی بہت عیب ہیں۔

جواب: انڈے کے تیل پر 3مرتبہ سورۃ والیل پڑھ کر دم کر کے انگلی کی مدد سے بالخورے کی جگہ پر مالش کریں۔ مکمل شکایت رفع ہونے تک عمل جاری رکھیں۔ صابن سے سر نہ دھوئیں۔ کسی اچھے شیمپو یا آملے یا بیسن سے سر دھو لیا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی