Spiritual Healing

بالوں کا گرنا اور سفیدی

سوال:  میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت گرتے ہیں۔ اب تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ ایک بالشت لمبے اور ایک انگل برابر موٹائی میں رہ گئے ہیں۔ جب کہ اس سے پہلے کافی گھنے اور لمبے تھے۔ آپ کی کتاب “روحانی علاج” سے بال لمبا کرنے والا عمل دو دفعہ کر چکی ہوں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال چودہ پندرہ سال کی عمر سے سفید ہونا شروع ہو گئے تھے جو اب بہت تیزی سے سفید ہو رہے ہیں۔ ان دو باتوں سے میری زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مجھے کوئی ایسا علاج بتایئے کہ میرے یہ دونوں مسائل حل ہو جائیں۔ آپ کی بے حد مشکور رہوں گی۔

جواب: سر میں روزانہ پابندی کے ساتھ گلوسبز تیل کی مالش کریں اور سر کسی بھی قسم کے صابن اور شیمپو سے نہ دھوئیں۔ سرسوں کی کھلی سے دھوئیں۔ کھانوں میں چکنائی کم سے کم کر دیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی