Spiritual Healing

اولاد ہو جائے

سوال:  میری شادی کو 8سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔ جہاں میری شادی ہوئی ہے۔ اس گھر میں بھی کوئی بچہ نہیں ہے۔ ہر طرح کا ڈاکٹری علاج کرا چکی ہوں۔ بہت ہی مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں، کوئی وظیفہ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ میری گود ہری کر دے۔ ایک دن میں ڈاکٹرنی کے پاس دوائی لینے گئی تو ایک عورت وہاں بیٹھی ہوئی تھی، کہنے لگی: اب آپ کے گھر بچے کہاں ہونگے۔ آٹھ سال گزر چکے ہیں۔

جواب: رات کو بعد از نماز عشاء اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 313مرتبہ “یا اول” پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ بندگوبھی سلاد یا ترکاری کے طور پر استعمال کریں۔جامنی شعاعوں کے تیل کی ریڑھ کی ہڈی کے اوپر 20منٹ مالش کریں۔

پوست ریٹھے پیس کر اس کی 8گولیاں بنا لیں اور جب ایام سے فارغ ہوں تو ہر روز ایک گولی صبح نہار منہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس دوران پرہیز کریں اور آٹھویں دن اپنے خاوند سے ملاقات کریں۔ انشاء اللہ حمل ہو جائے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی