Spiritual Healing
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ خوشبو کی بجائے
بدبو کی وجہ سے بہت نا گواری ہوتی ہے۔ امید ہے آپ اس مسئلے پر روشنی ڈالیں گے اور اگر
یہ روحانی صلاحیت ہے تو بڑھانے کیلئے بھی مدد فرمائیں۔
جواب: موجودہ سائنس بتاتی ہے کہ دماغی خلیوں
میں ہر وقت برقی رو دوڑتی رہتی ہے۔ اور اس برقی رو سے تمام اعصاب کا تعلق ہے۔ تمام
اعصاب پر اس کا اثر پڑتا ہے ہر برقی رو کا ایک ویو لینگتھ (WAVELENGTH)ہوتا ہے۔ ہمارے ارد گرد بہت سی آوازیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کے قطر بہت
چھوٹے اور بہت بڑے ہوتے ہیں جن کو انگریزی میں ویو لینگتھ(WAVELENGTH)کہتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ چار سو قطر سے نیچے کی
آوازیں آدمی نہیں سن سکتا۔ ایک ہزار چھ سو قطر چھ سو ویو لینگتھ کی آوازیں بھی انسان
برقی رو کے بغیر نہیں سن سکتا۔ دیکھنے سننے اور سونگھنے میں یہی عمل جاری ہے۔ اس کے
معنی یہ ہوئے کہ آدمی مستقل برقی رو میں گھرا ہوا ہے۔ اگر سونگھنے کی برقی رو شعوری
درجہ بندیوں سے نکل کر لاشعور میں داخل ہو جائے تو دور دراز کی خوشبو یا بدبو آنے لگتی
ہے۔ یہی صورت آپ کے ساتھ بھی ہے۔ جہاں تک روحانی صلاحیت کا تعلق ہے ہر انسان میں یہ
صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنی حس میں جتنا چاہے اضافہ کر سکتا ہے۔