Topics

کائناتی فلم

ایک آدمی جب عاقل ، بالغ اور با شعور ہو تا ہے تو اسے زندگی گزارنے کے لئے وسائل کی ضرورت پیش آتی ہے اور وسائل کو حاصل کر نے کے لئے روپیہ پیسہ ایک میڈیم کی حیثیت رکھتا ہے۔ بات کچھ اس طر ح ہے کہ ایک آدمی کے لئے پیدا کر نے والی ہستی نے ایک لاکھ روپے متعین کر دیے اس طرح جیسے ایک لاکھ رو پے کسی بنک میں جمع کر دیے جا تے ہیں ۔ وسائل کو استعمال کر نے کے لئے آدمی کوشش اور جدو جہد کرتا ہے ۔ کو شش اور جدوجہد جیسے جیسے کا میابی کے مراحل طے کر تی ہے اس کو روپیہ ملتا رہتا ہے ۔ اور ضرورت پوری ہو تی رہتی ہے ۔ لیکن یہ بات اپنی جگہ اٹل ہے کہ اگر کا ئناتی فلم (لوح محفوظ )میں وسائل کا ریکارڈ اور زرمبا دلہ متعین نہ ہو تو ڈسپلے ہو نے والی فلم نا مکمل رہتی ہے ایک آدمی کے نام سے بنک میں کرو ڑوں رو پے کا زر مبا دلہ موجود ہے لیکن وہ اسے نہ استعمال کرتا ہے اور نہ ہی اسکی طر ف متوجہ ہو تا ہے تو یہ زر مبا دلہ اس کے کا م نہیں آتا ۔ 

ایک طر زفکر یہ ہے کہ ایک آدمی با وجود اس کے کہ ضمیر ملا مت کر تا ہے ، اپنی رو زی حرام طر یقے سے حاصل کر تا ہے۔ رزق حلال سے بھی دو روٹی کھا تا ہے۔اور رزق حرام سے بھی وہ شکم سیری کر تا ہے ۔ لیکن یہ بات مسلمہ ہے کہ اس دنیا میں اسے جو کچھ مل رہا ہے وہ پہلے سے فلم کی صورت میں موجود ہے ۔ 

ایک آدمی محنت مزدوری کر کے ضمیر کی رو شنی میں روپیہ حاصل کرتا ہے۔ دو سرا آدمی ضمیر کی ملا مت  کی پرواہ نہ کر تے ہو ئے رو پیہ حاصل کر تا ہے دو نوں صورتوں میں اسے وہی رو پیہ ملتا ہے جو لوح محفوظ پر اس کے لئے جمع کر دیاگیا ہے ۔یہ بڑی عجیب بات ہے اور انتہا ئی درجہ نا دانی ہے کہ ایک آدمی اپنی ہی حلال چیز کو حرام کر لیتا ہے ۔ 


Topics


قلندرشعور

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف  یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے  اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔ 

روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل کردیتی ہے ۔