Topics
میٹر ایک ہے، ڈائیاں مختلف ہیں ۔ تخلیق اس طر ح عمل میں آتی ہے کہ ڈائی میٹر کو اپنے اندر محفوظ کر کے اس طرح متحرک کر تی ہے کہ میٹر مختلف اور معین مقداروں میں تبدیل ہو جا تا ہے۔ جب یہ معین مقداریں ایک دو سرے میں جذب ہو تی ہیں تو کو ئی ایک رنگ بنتا ہے اور جب ایک رنگ دو سرے رنگ میں جذ ب ہوتا ہے تو تیسرا رنگ بنتا ہے نتیجے میں بے شماررنگ وجود میں آتے ہیں اور یہ بے شمار رنگ ہی اللہ کی کائنات ہیں ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔
روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک
کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا
وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ
وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل
کردیتی ہے ۔