Topics

انجینئر چیونٹیاں

انجینئر چیونٹیاں اپنے ہنر مندی کے اعلیٰ نمونہ پیش کر تی ہیں یہ ایک بڑا سا کمرہ بناتی ہیں جو شاہی محل کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے ۔ یہ کمرہ انتہا ئی صاف ستھرا رکھا جا تا ہے اس میں ملکہ قیام کر تی ہے ۔ مزدور اور کا رکن دونوں ملکہ کی خدمت گزاری میں مصروف رہتے ہیں اور شاہی محل گیلریوں کے ذریعے ہر طر ف سے ملا ہو تا ہے ۔ ان گیلر یوں میں جگہ جگہ عام خانے ہو تے ہیں جن میں یا توغذا کا ذخیرہ ہو تا ہے یا مزدور کا رکن رہتے ہیں ان کا قلعہ اتنا مضبوط ہو تا ہے کہ اس پر پا نی کا کو ئی اثر نہیں ہو تا اوور شدید تپش بھی اس پر اثر انداز نہیں ہو تی 

Topics


قلندرشعور

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف  یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے  اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔ 

روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل کردیتی ہے ۔