Topics
جب ہم زندگی کا تجز یہ کر تے ہیں تو ہمارے سامنے ایک ہی حقیقت آتی ہے کہ آدم کا ہر بیٹا اور حوّاکی ہر بیٹی خوش رہ کر زندگی گزارنا چا ہتے ہیں لیکن زندگی کا مادی نظر یہ ان کو ہر ہر قدم پر مایوس کر تا ہے اس لئے کہ ہماری زندگی کا ہر ہر لمحہ فا نی اور متغیر ہے مادی اعتبار سے ہمیں یہ بھی علم نہیں ہے کہ سچی خو شی کیا ہو تی ہے اور کس طر ح حاصل کی جا تی ہے ۔ حقیقی مسرت سے واقف ہو نے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی اصل تلاش کر یں ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔
روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک
کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا
وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ
وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل
کردیتی ہے ۔