Topics

فہم و فراست

گر میوں کے دنوں میں گر می کی شدت سے موم نر م پڑجا نے کا خطرہ ہو تا ہے لیکن یہ ننھا کیڑا اپنی عقل مندی کی وجہ سے اپنے گھر کو بر باد ہو نے سے بچا لیتا ہے ۔ ہو تا یوں ہے کہ گر میوں کے دنوں میں تمام کا رکن مکھیاں چھتے کے تمام خانوں کے کنا رے پر اس طر ح بیٹھ جا تی ہیں کہ ان کے پَر خانوں سے با ہر رہیں ۔ اب پروں کو تیزی سے حر کت دی جا تی ہے پرو ں سے پنکھوں کا کام لیتے ہو ئے ہوا کو ٹھنڈا کر کے اندر بھیجا جا تا ہے جس سے ٹمپر یچر گر جا تا ہے اور مکھیوں کے گھر گر می کی تپش سے محفوظ رہتے ہیں ۔ اللہ نے مکھی کو یہ صلا حیت وحی کی ہے کہ مکھی ایسے پھول کا عرق نہیں چو ستی جو بیمار اور زہریلا ہو ۔ ہمیشہ یہ ایسے پھولوں کا انتخاب کر تی ہے جن پھولوں کے ذریعے زمین سے صحت بخش عرق کشید ہو تا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شہد بے شمار امراض کا علاج ہے ۔ 


Topics


قلندرشعور

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف  یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے  اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔ 

روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل کردیتی ہے ۔