Topics

بارش کی آواز

ایک آسٹر یلوی پرندہ کیوی اپنے رزق کے حصول کے لئے جو طریقہ اختیار کر تا ہے وہ کافی دلچسپ ہے ۔جب کافی تلاش کے باوجود شکار ہاتھ نہیں لگتا تو یہ ایسی آواز نکالتا ہے جو بارش کی آواز سے مشابہ ہو تی ہے ۔ زمین کے اندر رہنے والے کیڑے مکو ڑے یہ سمجھ کر کہ بارش ہو رہی ہے زمین سے باہر نکل آتے ہیں اور اس پرندے کی غذا بن جاتے ہیں ۔


Topics


قلندرشعور

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف  یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے  اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔ 

روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل کردیتی ہے ۔