Topics
خواب اور مراقبہ میں فرق یہ ہے کہ خواب میں دماغ یا شعور جسمانی اعضاء کو نظر انداز کر دیتا ہے اور مراقبہ میں شعور جسمانی اعضا کو نظر انداز نہیں کر تا مراقبہ کر نے والا بندہ جس کی آنکھ کھلی ہے (آنکھ سے مراد اندر کی آنکھ ہے یا رو ح حیوانی کی آنکھ )تو ٹا ئم اسپیس اور زمان و مکاں کو حذف کر تے ہو ئے جسمانی کیفیت سے آشنا رہتا ہے ۔مراقبے کو ہم خواب کا پہلا درجہ کہتے ہیں ۔ یعنی ایسا خواب جس میں آدمی کے اوپر نیند غالب نہ ہو اور وہ مکمل طورپر بیدار رہے ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔
روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک
کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا
وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ
وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل
کردیتی ہے ۔