Topics

روشنیوں کے چھ قمقمے

انسان گو شت پو ست اور ہڈیوں کے ڈھا نچے کا نام نہیں ہے انسان کے اوپر ایک اور روشنیوں کابنا ہو اجسم ہو تا ہے جس کو قلند ربابا اولیا ء ؒ نے نسمہ کا نام دیا ہے نسمہ یا اورا چھ نقطوں یا چھ دائروں سے بنا ہوا ہے ۔ چھ دائروں سے تین رُو حیں وجود میں آتی ہیں ان چھ دائروں کا نام اخفٰی ، خٖفی ، سِری، رُو حی ،قلبی اور نفسی ہے اور تین رو ح کا نام رُو ح   حیوانی ، رُو ح   انسانی اور رُو ح   اعظم ہے ۔

چھ نقطوں ، چھ دائروں یا روشنیوں کے قمقموں کو رو حانیت میں لطیفے یا جنریٹر کیا جا تا ہے ۔ ہر دو لطیفوں سے ایک رُو ح   بنتی ہے ۔ 

لطیفہ نفسی اور لطیفہ قلبی سے رُو ح   حیوانی بنتی ہے ۔

لطیفہ سری اور لطیفہ رُو حی سے رُو ح   انسانی وجودمیں آتی ہے ۔

لطیفہ خفی اور لطیفہ اخفٰی سے رُو ح   اعظم کی تشکیل ہو تی ہے ۔

لطیفہ نفسی اور لطیفہ قلبی سے بننے والی رُو ح   حیوانی پر ہمیشہ زرد رنگ غالب رہتا ہے ۔ لطیفہ رو حی اور لطیفہ سری سے انسانی رُو ح   پر سبز رنگ کا غلبہ ہو تا ہے ۔ اور لطیفہ خفی اور لطیفہ اخفٰی سے مرکب رُو ح   اعظم پر نیلا رنگ غالب ہو تا ہے۔ جس قدر زرد رنگ کا غلبہ زیادہ ہو جائے  گا اُسی مناسبت سے آدمی کے اوپر دنیاوی حواس کا غلبہ ہو جاتا ہے۔رُو حانیت  میں مراقبہ اس لئے کروایا جا تا ہے کہ آدمی کے اوپر سے زرد رنگ کی گر فت کم ہو جا ئے زرد رنگ کی گرفت کم ہو نے سے آدمی کا ذہن سبز روشنیوں کی طر ف منتقل ہو جا تا ہے ۔ یہ سبز رو شنیاں انہیں سکون دیتی ہیں اور ذہنی ارتکاز میں معاون ثابت ہوتی ہیں جب سبز رو شنیو ں پر ذہنی ارتکاز ہو جا تا ہے تو ذہن نیلی روشنیوں میں منتقل ہو جا تا ہے ۔ 


Topics


قلندرشعور

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف  یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے  اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔ 

روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل کردیتی ہے ۔