Topics
جنت میں وہ لوگ رہیں گے جنہوں نے آسمانی کتابوں کی تعلیمات کو اس طر ح سمجھا جس طر ح پیغمبروں نے سمجھا ہے ۔ جنت کے باسی وہ لوگ ہوں گے جن کے سروں پر اللہ نے اپنا دست شفقت رکھ دیا ہے ۔ جن لوگوں کے اوپر اللہ نے اپنا دست شفقت رکھ دیا ہے وہ اللہ کے دوست ہیں ۔ چونکہ اللہ خوف ، غم ، پر یشانی سے بے نیار ہے ۔ اس لئے اللہ کے دوست میں اللہ کی صفت کا عکس نمایاں ہو جا تا ہے اور اسے نہ خوف ہو تا ہے اور نہ غم ہو تا ہے اور جو اللہ کے دوست نہیں ہیں جنت کی فضا انہیں کبھی قبول نہیں کر ے گی ۔ وہ دو زخ کا ایندھن ہو نگے۔ اگر کسی کے اندر خوف اور غم ہے تو وہ اللہ کے بیان کر دہ قانون کے مطا بق اللہ کا دوست نہیں ہے ۔ اور جو بندہ اللہ کا دوست نہیں ہے جنت اسے رد کر دیتی ہے
خواجہ شمس الدین عظیمی
اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔
روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک
کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا
وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ
وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل
کردیتی ہے ۔