Topics

اللہ کی تجلی

پرو جیکٹر پر ایک فلم لگی ہو ئی ہے ۔ پرو جیکٹر کی فلم اس وقت تک اسکرین پر منعکس نہیں ہو تی جب تک کہ پرو جیکٹر کو کو ئی فلم فیڈ نہ کر ے ۔ لوح محفوظ پر چلنے والی فلم کو جو رو شنی متحرک کر تی ہے وہ اللہ کی تجلی ہے ۔ اللہ کی اس تجلی کا عکس برا ہ راست لطیفہ اخفٰی پر پڑتا ہے اس کامطلب یہ ہوا کہ جب کو ئی بندہ اپنے اندر موجود لطیفہ اخفٰی کو دیکھ لیتا ہے یا اپنے اندر موجود لطیفہ اخفٰی سے واقف ہو جا تا ہے تو دراصل وہ اللہ کی تجلی کا مشاہدہ کر لیتا ہے ۔ اس کے سامنے یہ بات آجا تی ہے کہ کُن کہنے سے پہلے عالم موجودات کی کیا حیثیت تھی اور کُن کہنے کے بعد کا ئنات کی کیا حیثیت ہے ۔ 


Topics


قلندرشعور

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قلندرکی تعریف  یہ بیان کی ہے کہ " یہ لوگ غرض ، طمع، حرص اورلالچ سے بے نیازہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے میڈیم سے ہی چیزوں کو دیکھتے ، پرکھتے  اوراس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں ۔کتاب قلندرشعور میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ہم کون سا طرزعمل اختیارکرکے ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم کرسکتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذہن انسانی ، اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتاہے ۔ 

روحانی علوم کے متلاشی خواتین وحضرات ، راہ سلوک کے مسافر عرفان حق کے طالب ، سائنسی علوم کے ماہر اورروحانی علوم کے مبتدی طلبا وطالبات کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ہے ۔ قلندرشعورٹیکنالوجی عقل وشعور کی پرپیچ وادیوں میں سے گزار کر روحانی سائنس کے طلباء وطالبات کو شعوری دنیا سے اس پار(ماورائی عالم ) میں داخل کردیتی ہے ۔