Topics

کرکٹر اور بیٹنگ

س: میں ایک کرکٹ پلیئر ہوں اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ باوجود کئی سال کی محنت کے میری بیٹنگ میں وہ نکھار نہیں آیا جو اتنے عرصے کی مشق سے آ جانا چاہئے تھا۔ عموماً مجھے فاسٹ اور اسپین دونوں قسم کی باؤلنگ سے واسطہ پڑتا ہے مگر کسی کو بھی اعتماد سے نہیں کھیل سکتا۔ دعا ہے کہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے اس مشکل کا سدباب ہو جائے۔ میں آپ کی عنایتوں کے لئے ہر دم آپ کا مشکور رہوں گا۔

ج: ہر آدمی کے اوپر مکمل مجسم ایک اور آدمی ہوتا ہے جس کو سائنس دان AURAکہتے ہیں۔ روحانی قانون کے مطابق زندگی کا ہر عمل اس اورا پر منحصر ہوتا ہے۔ آپ اپنے جسم مثالی(AURA) سے کام لیں۔ دنیا میں انشاء اللہ واحد کھلاڑی بن جائیں گے۔ 

رات کے وقت دو بج کر پینتالیس منٹ سو کر اٹھ جائیں، غسل کر لیں۔ غسل نہ کر سکیں تو منہ ہاتھ دھولیں اور کھڑے ہو کر ایک لوٹا پانی دونوں پیروں پر بہا دیں۔ اب کسی کھلی اور صاف ستھری جگہ پر بیٹھ کر مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں دیکھیں کہ گوشت پوست کے بدن کے 9انچ اوپر ایک اور آپ ہیں۔ جب یہ روشنیوں کا جسم سامنے آ جائے تو ارادہ کے ساتھ ہاتھ گھما کر بیٹنگ کریں۔ تقریباً دس منٹ تک یہ عمل دہراتے رہیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مراقبہ کے اندر بیٹنگ کرتے وقت گوشت پوست کا ہاتھ نہیں ہلنا چاہئے۔ یک سوئی کے ساتھ یہ عمل کر لیا گیا تو چالیس روز کی مشق کافی ہے۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****