Topics

کان کا آپریشن

س: میں 1977ء میں اپنی بہن سے ملنے لندن گئی تھی۔ ڈیڑھ سال کے بعد واپس آ گئی۔ کراچی آ کر میں بیمار ہو گئی۔ 79ء میں کان کے سپیشلسٹ کو دکھایا۔ اس نے کہا کہ کان کی ہڈی گل گئی ہے اور کان کے پردے میں سوراخ ہو گیا ہے۔ بڑا آپریشن ہو گا۔ بہتر ہے کہ آپریشن لندن میں کرائیں۔ چنانچہ میں نے برٹس کونسل کو درخواست دی انہوں نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا اور جو از یہ پیش کیا کہ آپ حال ہی میں بہن سے مل کر آئی ہیں۔ دو سال سے میں برابر ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں تا کہ لندن جا کر اپنا علاج کراؤں لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔

ج: MEDICATED COTTONکا پھویا لے کر اس کے اوپرسَبِّحِ اسْمُ رَبِّکَ الْاَعَلیٰoاَلَّذِیْ خَلَقَ فَسَوَّیoوَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَھَدٰیo (سورہ اعلیٰ پارہ 30) پڑھ کر پھویے پر دم کریں اور اس کان میں رکھ لیں جس میں تکلیف ہے۔ رات کو رکھ کرصبح کو نکال دیں اور صبح نیا پھویا دم کر کے کان میں رکھیں اور اسے رات کو نکال دیں۔ اللہ کے کلام میں بہت برکت ہے، بہت تاثیر ہے۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****