Topics

پھیپھڑوں کا سرطان

س: آپ کے دبئی آنے پر اپنی بھتیجی کی بیماری کی بات کی تھی۔ آپ نے مجھے روحانی علاج کی کتاب سے علاج کی ہدایت کی تھی۔ 

تعویذ بنا کر پلائے مگر ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اس وقت کی کیفیت۔ پورے جسم میں درد۔ خاص کر کے کمر میں۔ جس کی وجہ سے بیٹھ بالکل نہیں سکتی۔ کھانا بھی نہیں کھایا جاتا۔ 

ذرا سا پانی، سوپ پیتی ہے، تو سانس پھول جاتا ہے۔ زیادہ تر آکیسجن پر ہے۔

ج: سرخ رنگ کا پانی ایک اونس صبح زرد رنگ کا پانی ایک اونس شام پلانا اور سرخ رنگ کی شعاع پانچ منٹ تک جسم پر روزانہ ڈالنی چاہئے۔ مریض کے پہننے کے کپڑے، بستر کی چادریں، تکلیہ کے غلاف سب سرخ رنگ کے ہونے چاہئیں۔ جس کمرے میں مریض رہتا ہو۔ اس کمرے کی دیواریں کھڑکیاں اور دروازہ پر پردے بھی سرخ ہونے چاہئیں۔ رات کو کمرہ کا بلب بھی سرخ رکھیں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****