Topics

نافرمان اولاد

س: میرا بڑا بھائی چڑچڑے مزاج والا ہے۔ وہ بڑا کمزور اور دبلا پتلا سا ہے۔ چہرے کی ہڈیاں ابھری ہوئی ہیں۔ عمر 18سال ہے مگر دیکھنے میں عمر سے بڑا نظر آتا ہے۔ اسے سگریٹ پینے کی بھی عادت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ سگریٹ پینا بھی چھوڑ دے اور اس کی صحت بھی اچھی ہو جائے۔ میرا چھوٹا بھائی جس کی عمر 11سال ہے۔ ایک سال پہلے اسے شہد کی مکھیوں نے کاٹا تھا۔ وہ خاصا ذہین تھا۔ 

پڑھائی میں بھی لائق تھا مگر اب اس کا یہ حال ہے کہ پڑھائی میں دل نہیں لگتا۔ ضدی بہت ہے۔ اکثر اوقات ہم جب اسے کوئی بات سمجھاتے ہیں تو اس کی عقل کام نہیں کرتی۔ ہم لوگ سخت پریشان ہیں۔ سب سے چھوٹا ہمارا تیسرا بھائی ہے وہ گالیاں بہت زیادہ بکتا ہے حالانکہ ہمارے گھر میں کوئی بھی گالیاں نہیں دیتا۔ اکثر اوقات وہ مہمانوں کے سامنے ایسی حرکت کرتا ہے کہ ہم شرمندہ ہو جاتے ہیں۔ ہم اس کی ان عادتوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ خواجہ صاحب! آپ ہمارے روحانی باپ ہیں۔ آپ ہمارے مسئلے کا حل بتا دیں۔

ج: رات کو عشاء کی نماز کے بعد 313بار سورۃ البروج کی آیت بَلْ ھُوَ قُرْآنُٗ مَّجِیْدُٗ فِیْ لَوْحُٗ مَّحْفُوْظ پڑھ کر پانی پر دم کر کے سب بھائیوں کو پلائیں۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک بار یا ودود پڑھ کر پانی پر دم کر کے نہار منہ پلا دیا کریں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔ ہر جمعرات کو عصر اور مغرب کے درمیان گھر میں 2روپے کی لوبان جلائیں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****