Topics

پرانے نزلہ کا علاج

س: دس سال سے پرانے نزلہ کا مریض ہوں۔ نزلہ نے میری جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ میں شدید اعصابی کھنچاؤ اور کمزوری محسوس کرتا ہوں۔ سر میں 24گھنٹے درد رہتا ہے۔ آنکھوں پر شدید دباؤ رہتا ہے جس سے میری نظر پر کافی اثر پڑا ہے۔ منہ لعاب سے بھرا رہتا ہے۔ جس سے کلاس اور کسی محفل میں بیٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ علاج پر ہزاروں روپے ضائع کر چکا ہوں۔ لیکن فائدہ نہیں ملا۔ ایم کام پنجاب یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ہوں۔ اگر یہی کیفیت رہی تو شاید میں اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکوں۔ میرے لئے کوئی روحانی علاج تجویز کر دیں۔

ج: روزانہ نہار منہ ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے کھا لیا کریں۔ چنے کھانے کے بعد کچھ دیر تک پانی یا چائے نہ پئیں۔

رنگ و روشنی سے علاج کے مطابق نیلی شعاعوں کا پانی تیار کریں اور روحانی علاج کے مطابق دو پلیٹوں پر نزلہ مزمن کا علاج یَافَارِقُ لکھیں۔ دونوں پلیٹیں دوپہر کھانے سے قبل اور رات کو سوتے وقت نیلی شعاعوں کے پانی سے دھو کر پئیں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے

Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****