Topics

تلی آدھے پیٹ میں پھیل گئی ہے

س: تلی بڑھ گئی ہے اور آدھے سے زیادہ پیٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹ بہت بڑا ہو گیا ہے۔ پیٹ میں کسی طرح کا درد نہیں ہے۔ یہ بیماری میری عمر کے ساتھ ساتھ یعنی جتنی میری عمر ہے اتنا ہی عرصہ اس بیماری کو ہو گیا ہے۔ دنیا کا کوئی علاج باقی نہیں جو نہیں کیا گیا۔ ہومیو پیتھک، ڈاکٹری، حکیمی اور گھر کے چٹکلے کئے۔ کچھ دنوں معمولی فائدہ ساتھ رہا ہاتھوں، گردن، پیشانی اور آنکھوں سے آگ نکلتی رہتی ہے۔ گرمی کے موسم میں گرمی بہت لگتی ہے۔

عام طور پر بخار آنے سے بڑھ جاتی ہے لیکن مجھے کبھی ملیریا نہیں ہوا۔ بھوک بالکل نہیں لگتی۔ دوپہر کو ایک روٹی کھالوں تو شام کو بھوک نہیں لگتی۔ پیٹ اور منہ پر ورم ہے، ہاتھ پیر دبلے ہیں۔ صبح کو سو کر اٹھنے کے بعد آنکھیں اور منہ ورم سے سوج جاتا ہے جو کہ دس گیارہ بجے کے بعد اترتا ہے۔ کمزوری بھی ہے۔

ج: کئی ہفتے جو کے دانے کے برابر نوشادر چوبیس گھنٹے میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ نوشادر جو کے دانے سے زیادہ ہرگز نہ ہو۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****