Spiritual Healing

کلونجی

س: دو ماہ سے میری دونوں آنکھیں پھڑ پھڑا رہی تھیں ایک آنکھ بائیں جانب والی گذشتہ چند روز سے پھڑپھڑانا بند ہو گئی ہے مگر دائیں طرف والی آنکھ اب بھی پہلے کی طرح کبھی کبھار پھڑپھڑانا شروع کر دیتی ہے۔ اس سلسلے میں، میں نے علاج کیا مگر افاقہ نہیں ہوا۔ پھر دیسی علاج کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ دراصل پریشان تو دائیں طرف والی آنکھ سے زیادہ کیا ہوا ہے۔ زیادہ کسی چیز کو دیکھتا ہوں تو دونوں آنکھوں میں پانی آ جاتا ہوں اور دائیں طرف والی آنکھ شدت سے پھڑپھڑانا شروع کر دیتی ہے۔ اس سے ہر وقت یہ احساس رہنے لگتا ہے کہ کہیں یہ مرض مستقل شکل اختیار نہ کرے۔

ج: آنکھ کا پھڑپھڑانا کوئی بیماری نہیں ہے البتہ آنکھوں سے پانی بہتے رہنا بیماری ہے۔ کسی ماہر امراض چشم سے آنکھوں کا معائنہ کرا کے اس کی ہدایت پر عمل کریں۔ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ اَلْحَقُّ النُّوْرُ پڑھ کر انگلیوں پر دم کر کے آنکھوں پر پھیریں۔ صبح نہار منہ ایک چٹکی کلونجی کھا لیا کریں۔ تازہ پانی کے ساتھ۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****