Spiritual Healing
س: بابا جان! امید ہے کہ آپ اچھے ہوں گے۔ میں ایک ایسا مسئلہ لے کر حاضر ہوں جس سے آج کل بہت سی لڑکیاں پریشان ہیں وہ یہ ہے کہ لڑکیوں میں نسوانی حسن کی کمی۔ آپ سے گزارش ہے کہ تین چار ایسے گھریلو نسخہ لکھ دیں جس سے جسمانی ابھار جلد موزوں ہو جائیں۔ اس سے سینکڑوں لڑکیوں کا بھلا ہو گا جو شرم کی وجہ سے کسی کو اپنی پرابلم بتا بھی نہیں سکتیں۔ نہ بازار سے کوئی ایسی کریم خرید سکتی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ کی کتاب روحانی علاج میں جو وظیفہ ہے کیا وہ بغیر پنیر کے استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایسی چیز ہے جو مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ دستیاب بھی نہیں ہوتی۔
ج: روحانی علاج میں جو وظیفہ بتایا گیا ہے۔ وہ پنیر استعمال کئے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ غذاؤں میں نشاستہ دار چیزیں زیادہ کھائیں۔
آج کل آم کا موسم ہے۔ پوری فصل آم کھانے کے بعد دودھ پیجئے اور آم کی گٹھلی پانی میں سنگھاڑے کی طرح پکا کر گٹھلی کے اندر کی گری کھانے سے بھی نسوانی حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔
انتساب
ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔
جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔
*****