Spiritual Healing

رقص و سرور

س: میں بچپن میں ڈانس کرتا اور لڑکیوں کی طرح حرکتیں کرتا تھا۔ بڑوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ وہ میری ان حرکات سے خوش ہوتے تھے۔ لیکن یہ حرکات اب میرے لئے ڈوب مرنے کا مقام بن گئی ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ ہوں تو میں ایک مرد لیکن میری گفتگو، چال ڈھال، صورت شکل حتیٰ کہ میری جذبات بھی عورتوں کے سے ہیں۔ جہاں کوئی خوبصورت لڑکا دیکھا، ہفتوں ذہن سے نہیں نکلتا۔ ایسے ایسے خیالات ذہن میں آتے ہیں کہ لکھنے سے قاصر ہوں۔ جسمانی نشوونما بھی رک گئی ہے۔ ڈر ہے کہ میری جنس نہ بدل جائے۔ خدا کے لئے میری مدد کیجئے۔ میں ہر صورت میں مرد رہنا چاہتا ہوں۔ ایک بھرپور مرد۔

ج: چالیس روز تک، رات کو سونے سے پہلے ایک چھٹانک چلغوزے کھا لیا کریں اور ترکاریوں میں بند گوبھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ایک چمچہ خالص شہد پر ایک باراَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْل پڑھ کر دم کر کے استعمال کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****